چوروں کی گرفتاری پولیس عملہ کو پڑی مہنگی ، کورونا مثبت رپورٹ نکلنے پر پولیس اور جیل عملہ کو کیا گیا کورنٹائن

وجئے پورہ ، 21 جون2020 (فکروخبرنیوز) پولیس افسران کو دو چوروں کو گرفتار کرنا اس وقت مہنگا پڑا جب ان کی رپورٹ کورونا ٹیسٹ میں پوزیٹیو نکلی۔ 

 پولیس عملہ کے ساتھ ساتھ  جیل کے عملے کو بھی  کورونا وائرس کے انفیکشن کے امکانات کی وجہ سے کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ مجموعی طور پر 37 پولیس اہلکاروں کو اب کورنٹائن کیا گیا ہے۔ 

ضلع کے انڈی سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والی پولیس نے 12 جون کو سندگی تعلقہ  کے المیلا تھانے کی حدود میں پیش آنے والی واردات کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 8.35 لاکھ روپے بھی ضبط کرلئے ہیں۔

ملزمان کو اسی رات سندگی  مجسٹریٹ کے سامنے ان کی رہائش گاہ پر پیش کیا گیا اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ دو ملزموں کی شناخت کی گئی ہے ، جن کی شناخت مریض P-8307  اور P-8308   کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

پورے واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے وجئے پورہ کے ایس پی انوپم اگروال نے بتایا کہ عدالت کے حکم کے مطابق ملزمان کو ضلع کی مرکزی جیل میں الگ رکھا گیا تھا۔ پولیس کے تمام عملے اور جیل کے عملے جو ملزمان کے رابطے میں تھے نہیں کورونٹائن کردیا گیا ہے۔ 

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ 

Share this post

Loading...