چتور :  چلتی کار میں لگی آگ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

بنگلورو 14/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  چلتی کار میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی واردات چتور میں پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا۔ مہلوکین میں دو بچے میں شامل ہیں جن کی شناخت جھانوی، رام، کلا، سائی، اشیرتھ اور پون کی حیثیت سے کرلی گئی ہے او ران تمام کا تعلق بنگلور سے بتایاجارہا ہے۔ ایک راہگیرنے حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی جنہوں نے موقعہ ئ واردات پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کی کوشش کی۔ اسی طرح انہو ں نے فائر بریگیڈ عملہ کو بھی اس کی اطلاع دی جس کے پہنچنے کے تک تقریباً کار کا اکثر حصہ آگ کی نذر ہوچکا تھا۔ پولیس نے مقامی لوگوں کے تعاون سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جن میں سے اکثروں کی حالت نازک تھی، بتایا جارہا ہے کہ کار پر چھ افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس نے معاملہ درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Share this post

Loading...