چٹ فنڈ کے نا م پر پانچ کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کے روز دو ملزمان کوگرفتار کرلیا جس کے بعد تحقیقات میں ملزمان گنیش اور راجیو نے اس بات کا انکشاف کیا کہ آنند نے فائنانس اور چٹ فنڈ کے نام پر کئی سارے لوگوں کی رقم پر ہاتھ صاف کیا ہے اور ان کے آٹھ لاکھ روپئے بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود ادا نہ کرنے کی وجہ سے انہوں نے یہ منصوبہ بنایا۔ جب لوگوں کی جانب سے روپئے لوٹانے کا دباؤ بڑھنے لگاتو آنند ذہنی مریض کا بہانہ بناتے ہوئے منگلور کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے بھرتی ہوا۔ اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ وٹھل پولیس تھانہ کے باہر جمع ہوگئے اور آنند کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے۔ پولیس نے آنند اور اس کی بیوی کو لوگوں کی رقوم واپس نہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔


غیر قانونی طور پرچلائی جارہی دکانیں ایم ایس سی نے ہٹادیں گئیں

منگلور 03؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) غیر قانونی طور پر چلائی جارہی ہے دکانوں کو منگلور سٹی کارپوریشن کی جانب سے ہٹائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے کنتی کنہا فلائی اوور کے نیچے غیر قانونی طور پر چلائی جارہی ہے دکانوں کو آج ریوینیو افسران اور دیگر افسران نے ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے جس کے بعد جے سی بی کی مدد سے دکانیں متعلقہ جگہوں سے ہٹائی گئی ۔ افسران کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں بغیر لائنسنس کے چلائی جارہی تھی اور اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہٹایا گیا۔ عوام کا ماننا ہے کہ افسران کی جانب سے کی گئی اچانک کارروائی سے لوگوں کی معیشت پر برا اثر پڑسکتا ہے۔ یہاں موجود دکانیں کچھ پرانی تھی اور کچھ لوگوں نے ابھی حال ہی میں یہاں دکان لگاکر چھوٹی موٹی تجارت شروع کردی تھیں لیکن افسران کی جانب سے ہٹانے کے احکامات جاری کرنے کے بعد ان کو اپنے بال بچوں کی روزی کے لیے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یہاں پر چلائی جانے والی اکثر دکانیں پھل فروٹ اور چائے کی تھیں اور قریب میں کام کررہے مزدوروں کو کم قیمت پر یہاں چائے اور بسکٹ دستیاب تھے جبکہ یہی چیز ہوٹل سے حاصل کرنے پر مزدوروں کی کمائی کی ایک موٹی رقم خرچ ہوتی ہے۔ ان دکانوں کو ہٹائے جانے کے بعد قریب میں کام کررہے مزدور اوروہاں سے گذرنے والے غریب عوام اب صرف ایک چائے کے لیے بھی انہیں ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑے گا جہاں ان کی جیب مزید ڈھیلی ہونا یقینی ہے۔ 

Share this post

Loading...