یہ دیکھتے ہی لڑکی قئے کرنا شروع کردیا۔ قئے کہ وجہ جاننے کی کوشش کی تو والدین کو اس بات کی اطلاع کردی۔ دکاندار سے دریافت کرنے پر دکاندار نے ایک دن قبل ہی چپس پیاکٹ کو منگلور سے منگوائے جانے کی بات کہی ہے ۔ کیس درج کئے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
بس اور بائیک میں ٹکر :بائیک سوار ہلاک
منگلور 29نومبر (فکروخبرنیوز ) یہاں شہر کے لال باغ علاقے میں ایک بائیک اور بس کے مابین پیش آئے تصادم میں بائیک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ آج صبح پیش آیا۔مہلوک بائیک سوار کی شناخت کرنا کوٹیان مقیم کڈوپی (41) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، یہ کرن ہندوستان لیور نامی کمپنی میں جاب کیا کرتا تھا۔ کرن اپنے دوست کے ساتھ لیڈی ہل سے لال باغ کی جانب آرہا تھا کہ راجشری نامی ایک نجی پیسنجر بس پیچھے سے اس کے بائیک کو دھکا دے دیا۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بس بائیک کو ایک میٹر تک کھینچ کر لے جاتی رہی۔ تحقیقا ت جاری ہیں ۔
![]()
ملکی میں 28نومبر کو ملی کھوپڑیوں کی پہنچان ہوگئی
ملکی 29نومبر (فکروخبرنیوز ) پولس اُن کھوپڑیوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جو ان کو یہاں کل یعنی نومبر 29کو ملکی کے جنگل میں دریافت ہوئی تھیں۔ پولس کے بیان کے مطابق یہ دو کھوپڑیوں میں سے ایک عورت اور ایک مرد کی ہیں جو دو سال پہلے لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کے گمشدگی کی شکایت پولس تھانے میں درج کی گئی تھیں، ان کی شناخت سریندرا (21) اور اس کی بھابھی شرمیلہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ دونوں ایک کالج میں جھاڑو پوچہ کی مزدوری کیا کرتے تھے۔ مگر دو سال پہلے یہ دونوں لاپتہ ہوگئے تھے۔ بوسیدہ لاش یعنی کھوپڑیوں کے پاس سے پولس نے ایک شناختی کارڈ دریافت کیا ہے جس سے ان کی پہنچان کرنے میں پو
![]()
لس کو آسانی ہوئی ہے ۔ یہ شناختی کارڈ پنچا کرما آف الواس کالج موڈبدری کا ہے۔ان کی موت خودکشی سے ہوئی تھی یا پھر قتل کیا گیا تھا اس پر ابھی شبہ باقی ہے ، یہ لاشیں اُس وقت برآمد ہوئی تھی جب کچھ مقامی افراد نے لکڑیاں جمع کرنے کے ارادے سے یہاں جنگل میں آئے تھے۔
شرور: لاری سے ٹکرانے کے بعد کار گھس گئی بینک میں :عمر رسیدہ خاتون ہلاک
شرور /بیندور 29نومبر (فکروخبرنیوز ) ایک تیز رفتار کار ایک لاری سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر ایک بینک میں گھس جانے اور اس کے بعد اس حادثے میں مسافر کے ہلاک ہونے کی واردات کل شام یہاں شرور پیٹے نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک خاتون مسافر کی شناخت لکشمی کٹی (70) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس حادثے میں کار ڈرائیور اور دیگر دو مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں اور خاتون نے کنداپور اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ گئی۔ کار کیرلا کے یرناکلم سے گوکرنا کی جانب جاری تھی جب کہ لاری رسوئی گیس سلنڈر لے کر بھٹکل کی جانب آرہی تھی۔ دونوں میں ٹکراؤ ہوتے ہی کار بے قابو ہوکر سنڈیکیٹ بینک میں گھس گئی ، بتایاجارہا ہے کہ اس حادثے کے وقت بینک کے ملازمیں ظہرانے کے لیے لنچ بریک پر نکل گئے تھے۔
![]()
Share this post
