وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چنائی کے تباہ حال شہروں کافضائی دور ہ کیاور اس کے بعد ریاست کی وزیرِ اعلیٰ جے للیتا سے ملاقات کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے اعلان کیا ہے کہ ریاست کی سنگین صورتحال کو دیکھ کر ہنگامی طورپر ایک ہزار کڑوڑ روپئے امداد دیا جارہاہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جو بھی امداد چاہئے وہ امداد فراہم کی جائے گی ۔فوج ’ بحریہ اور این ڈی آر ایف کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مرکزی حکومت ریاستی حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔
چنئی ائیرپورٹ پر 700 پروازیں منسوخ
چنئی ۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع)وزیراعلی جئے للیتا نے حالات کا جائزہ لیا اور وزراء کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔اب تک مہلوکین کی تعداد 189 تک پہنچ گئی ہے ۔جئے للتا نے کہا کہ پولیس، فائر فائٹرز، این ڈی آر ایف، کوسٹل گارڈز حالات پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہناہیکہ اگلے چار دنوں میں ریاست بھر میں مزید بارش اور کچھ علاقوں میں بھاری بارش کی توقع ہے ۔بنگلورو اور آندھرا پردیش سے بھی امدادی ٹیموں کو طلب کیا جارہا ہے ۔اس بیچ چنئی ائیرپورٹ کو کل صبح تک چھ بجے تک کیلئے بند کردیا گیا ہے کیونکہ رن وے پر پانی بھر گیا ہے ۔تمل ناڈو میں کل رات بارش نے گذشتہ سو برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بھاری بارش کی وجہ سے اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں۔ سڑک اور ریلوے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کی دکانیں بدحالی کی شکار
لکھنؤ۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع)لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعہ کانپور روڈ واقع بارہ بروا میں بنائی گئی مانسروور مارکیٹ جس میں تقریباً ۰۰۲ دکانیں بدحال حالت میں ہیں ۔ جہاں پر بدحال سڑکوں کے علاوہ گندگی کا انبار جگہ جگہ لگا ہوا ہے ۔ تقریباً ۵۲۱ ؍دکانیں خالی پڑی ہوئی ہیں ۔جہاں شام ڈھلتے ہی سماج دشمن عناصر سمیت شرابیوں کا ازدھام لگ جاتاہے ۔ جو دیر رات تک چلتارہتاہے ۔ چند قدم کی دوری پر پولیس چوکی ہونے کے باوجود بھی سماج دشمن عناصر پر قدغن لگانے پر ناکام ثابت ہورہی ہے ۔ کرشنا نگر کے بارہ بروا میں لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعہ ۰۲برس پہلے بنی مارکیٹ آج بھی بدحالی کا شکارہے ۔ جہاں صفائی کے نام پر صرف خانہ پری کی جاتی ہے ۔ گندگی کا انبار دیکھ کر صاف نظر آتاہے کہ میونسپل کارپرویشن کے ذریعہ تعینات ملازمین وہاں صفائی پر کتنا دھیان رکھتے ہیں ۔وہیں دوسری جانب اس مارکیٹ کی بدحال سڑکوں پر بارش کے علاوہ پانی بھرا رہتاہے ۔ جہاں پر لوگوں کو گاڑیوں سے تو دور پیدل چلنا بھی مشکل ہے ۔ وہیں مانسروور مارکیٹ کے دکان داروں کا کہنا تھا کہ یہاں پر واقع مانسروور مارکیٹ میں دو دیسی شراب اور دو انگریزی شراب وایک بیئر کی دکان سمیت دیگر اشیا کی تھوک اور خوردہ دکانیں ہیں ۔ لیکن اس مارکیٹ میں غروب آفتاب کے بعد شرابیوں اور سماج دشمن عناصر کا اڈہ بن جاتاہے جہاں آئے دن شرابیوں کے درمیان جھگڑا ہوتا رہتاہے ۔ یہاں سے چند قدم کی دوری پر پولیس چوکی ہونے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے ۔ ماڈل شاپ کے علاوہ ادھر ادھر کھڑے ہوکر شراب پینے والے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی جبکہ ہم لوگوں نے ان شرابیوں اور یہاں کھڑے ہونے والے سماج دشمن عناصر کے بارے میں پولیس کو کئی مرتبہ مطلع بھی کیا ۔ لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی ۔
گھر میں گھس کر تین خواتین کو کیا زخمی
باغپت۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں باغپت کے بڑوت علاقے میں کچھ لوگوں نے گھر میں گھس کر تین خواتین کے ساتھ مارپیٹ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔ پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ بڑوت علاقے کے ھلواري گاؤں میں کچھ لوگوں نے تاج محمد کے گھر گھس کر عورتوں کے ساتھ مارپیٹ کی اور گولی چلائی۔ اس واقعہ میں ریشما سمیت تین زخمی خواتین کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔ اس کی رنجش بتائی گئی ہے ۔
بدایوں میں قتل کے ملزم بھائی کو عمر قید
بدایوں۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں بدایوں کی ایک عدالت نے زمین کے لئے اپنے بھائی کو قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق بسولي علاقے کے پیگا بھیکم پور گاؤں کے شیام سنگھ کو اس کے رشتہ دار نے 10 بیگہ زمین دی تھی۔ اس کا بھائی جمنا سنگھ اس میں سے آدھی زمین چاہتا تھا اور مطالبہ پورانہ ہونے پر 26 جون 2012 کی رات کو اس نے گولی مار کر شیام سنگھ کو قتل کر دیا۔ کیس کی سماعت کے بعد خصوصی جج ایس سی ، ایس ٹي ایکٹ نلن کمار شریواستو کی عدالت نے کل شام ملزم جمنا سنگھ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر نوجوان کی خود کشی
اندور۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے اندور میں سامنے سے آ رہی ٹرین کے قریب آتے ہی ایک نوجوان نے اس کے آگے چھلانگ لگا دی۔ نوجوان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی دیر رات کھجرانا کا ہیمنت (27) اپنے ایک دوست کے ساتھ ناگپور جانے والی ٹرین پکڑنے کے لئے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چار پر پہنچا تھا۔ دونوں پلیٹ فارم پر کھڑے تھے ، تبھی ٹرین کے آتے ہی ہیمنت اس کے آگے کود گیا۔ اسکی وہیں موت ہو گئی۔ نوجوان کی خود کشی کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی ہے ۔ ریلوے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے جانچ شروع کر دی ہے ۔
ادے پور میں تیز دھار ہتھیار سے نوجوان کا قتل
ادے پور۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع) راجستھان کے ضلع ادے پور کے موہن لال سوکھاڑیا یونیورسٹی کے احاطے میں کل رات تیز دھار ہتھیار سے ایک نوجوان کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت دھان منڈی علاقے میں رہنے والے جتیندر چودھری (26) کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے ایک موٹر سائیکل اور شراب کی کچھ خالی بوتلیں برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق جتیندر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر شراب پی تھی۔ بعد میں آپس میں جھگڑا ہونے پر تیزدھار ہتھیار سے جتیندر کی گردن پر کئی وار کئے گئے ہیں جس سے گردن ایک طرف لٹکی ہوئی ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیندر پرساد گوئل، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش بھاردواج سمیت پولیس حکام نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ جتیندر کے خلاف دھان منڈی تھانہ علاقے میں لوٹ اور دیگر فوجداری معاملے بھی درج ہیں۔
لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
بھرت پور۔03دسمبر(یو این این) راجستھان میں ضلع بھرت پور کے کاما قصبے میں پیر کی دوپہر مچھلیوں کو آٹا ڈالنے گئے ایک نوجوان کی لاش آج صبح پولیس نے تالاب سے برآمد کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاما کے کٹی محلہ کے رہنے والا کرشنا سنگھ (17) پیر کی دوپہر تقریباً تین بجے گھر سے پکی تلیاں علاقے میں مچھلیوں کو آٹا ڈالنے نکلا تھا لیکن جب وہ رات تک گھر نہیں لوٹا تو اس کے اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی۔ کرشنا سنگھ کا منگل کو بھی کوئی پتہ نہ چلنے پر اس کے رشتہ داروں نے ایک نوجوان کے خلاف اغوا کرنے کا معاملہ درج کرایا۔ ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے گریرا جرھرا کے رہنے والے سونو پر اغوا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے ۔
شوہر نے کیا بیوی کو قتل
بھرت پور۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں دھول پور ضلع کے دیھولي تھانہ علاقے میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔پولیس نے خاتون کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ دیھولي کی رہنے والی راجکماری (20) کا اس کے شوہرآشیش کے ہاتھوں قتل کر دیئے جانے کا معاملہ درج کرایا گیا ہے ۔ بیوی کے قتل کے بعد شوہر فرار ہو گیا ہے ۔
اترپردیش: بس اور ٹینکر کی ٹکر میں 25 عورتیں زخمی
اٹاوہ۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں ضلع اٹاوہ کے سول لائن تھانہ علاقے میں آئی ٹی آئی کے نزدیک آج ایک بس ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم 25 عورتیں زخمی ہوگئیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ بس لکھنؤ سے اجمیر جا رہی تھی۔ اس میں 58 خواتین مسافر سوار تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ عورتیں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی جانب سے منعقد کی جانے والی ‘مسلم مہیلا کانفرنس’ میں شرکت کرنے اجمیر جا رہی تھیں۔ زخمیوں کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کل اجمیر میں مسلم مہیلا کانفرنس میں ملک بھر کے مختلف حصوں سے تقریباً 7000 خواتین شریک ہوں گی۔
بی ایس پی عوام کا راستہ روکنے والی پارٹی ہے :وزیراعلیٰ
لکھنؤ۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع)وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کابینی جلسہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور بی ایس پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ راستہ روکنے والی پارٹی ہے ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی جی ایس ٹی بل پر سوچ سمجھ کر فیصلہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے لوگ سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ۔ ریاست کو کیا مل رہاہے اس پر کئی باتیں صاف ہونی ہیں ۔ مسٹر یادو بھوجن سماج پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی کی حقیقت جانے بغیر بی ایس پی جی ایس ٹی بل کی حمایت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھوجن سماج پارٹی راستہ روکنے والی پارٹی ہے ۔ وہ عوام کے بارے میں ذرا بھی نہیں سوچتی مسٹر یادو نے کہا کہ اس کا اندازہ ہونا چاہئے کہ اس سے ریاست کو کیا فائدہ مل رہاہے ۔ آخر تاجر اس کی مخالفت کیوں کررہے ہیں۔ اس پر تذکرہ ہونا چاہئے کہ اترپردیش کو کس حدتک جی ایس ٹی بل عوام کے مفاد میں ہے ۔
زہریلی شراب سانحہ میں ایک مزید موت ہونے سے انتظامیہ میں افرا تفری کا ماحول
گورکھپور۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع) پپرائچ کے جنگل چھتر دھاری گاؤں میں زہریلی شراب سانحہ میں ایک دیگر شخص کی موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ اور پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی۔گاؤں کے ہی ایک کنبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے سب سے پہلی موت ان کے گھر کے ایک ممبر کی ہوئی تھی۔ چونکہ وہ بزرگ تھے لہٰذا گھر والے یہ سمجھ نہیں پائے کہ موت کی اصل وجہ کیا ہے۔ جمعرات کو ان کی آخری رسوم ادا کر دی گئیں۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس رات پردھان عہدے کے امید وار دھننجے ساہنی کے گھر دعوت ہوئی اس دن گھر کے بزرگ بھی دعوت میں شامل ہوئے تھے۔ حالانکہ اتنی تاخیر سے گھر والوں کے اس دعوے کو لے کر پولیس سوال اُٹھا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب شراب سے موت ہوئی تھی تو گھر والوں نے اب تک شکایت کیوں نہیں درج کرائی واضح ہو کہ گزشتہ ۵۲ نومبر کو جنگل چھتر دھاری گاؤں میں پردھان عہدے کے امید وار دھننجے ساہنی کی دعوت میں زہریلی شراب پینے سے اب تک چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد گاؤں کے ہی سدا نند چوہان عرف گلّو(۵۵) کے گھر والوں نے بھی اس کی شراب پینے سے موت کی بات کہنے لگے ہیں۔ سدانند درزی کا کام کرتا تھا۔
ٹرک کی زد میں آکر طالبہ کی درد ناک موت
کانپور۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع)سجیتی گاؤں میں دوشنبہ کی شام ماں بیٹے کو ایک ٹرک نے کچل دیا تھا۔ جس میں دونوں کی ہی موقع پر موت ہو گئی تھی۔ اس حادثے کو ابھی ۴۲ گھنٹے نہیں گزرے تھے کہ گھاٹم پور علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے سہلیوں کے ساتھ اسکول جا رہی چہ برس کی طالبہ کو کچل دیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے بھاگ نکلا۔ آبائی طور سے اکبر پور جھمایا گاؤں میں رہنے والے دنیش سنکھوار کھیتی کر کے اپنے کنبہ کی پرورش کرتے ہیں۔ انکی نواسی اپنی نانا نانی کے وہاں رہ کر پڑھائی کرتی تھی۔ یومیہ کی طرح منگل کی صبح سنگیتا اسکول جا رہی تھی تب ہی تیز رفتا ٹرک نے اسے کچل دیا۔ جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ موقع پر پہنچے مقامی لوگ پہنچے تب تک ڈرائیور ٹرک چھوڑٖ کر بھاگ چکا تھا لوگوں نے حادثہ کی اطلاع بچی کے کنبہ والوں کو دی۔ حادثہ کے بعد دیہی باشندہ جمع ہو گئے اور لاش رکھ کر ہنگامہ شروع کر دیا اطلاع پر پہنچے تھانہ انچارج اے کے سنگھ نے مشتعل لوگوں کو خاموش کرایا۔ ایس او نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔
Share this post
