چکمنگلورو : ٹینکر بے قابوالٹ گئی ، ٹینکر میں لگی آگ سے ایک شخص زندہ جل کر ہلاک

 

چکمنگلورو 19؍ جون 2018 (فکروخبر نیوز) پٹرول ٹینکر الٹ کر حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہونے کی واردات کڈور میں پیش آئی ہے۔ یہ واردات آج دوپہر کے وقت پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ٹینکر ہوسادرگا کی جانب جارہا تھا اس دوران ٹینکر ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی زد میں آگیا۔ ٹینکر سے پٹرول رسنے کی وجہ سے قریب میں موجود پانچ گھروں کو بھی آگ لگ گئی ۔ بعض ذرائع کے مطابق پندرہ گھر آگ کی زد میں آگئے۔ بڑی کوششوں کے بعد فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر قابو پائی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر کا کلینر نے زندہ جلنے سے موت واقع ہوگئی۔ ڈرائیور کو جو زخموں کی وجہ سے مدد کے لیے پکاررہا تھا۔ مقامی لوگوں نے آگے بڑھ کر اس کی جان بچائی ہے جسے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ذرائع کے مطابق دو اور لوگ ٹینکر میں موجود تھے جن کے بارے میں ابھی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

Share this post

Loading...