جب اشوک دکان لوٹا تو دو ہزار کا یہ نوٹ دیکھ کو اس کو شک ہوا، جب اس نے اصلی نوٹ سے ملا کر دیکھا تو جعلی نوٹ کے کنارے سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ اس کے بیٹے کو دیا گیادو ہزار کا نوٹ جعلی ہے۔ دکان مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ میں پولیس تھانہ سے رابطہ کرنے کے بعد معاملہ درج کرے گا۔
بنٹوال : اے ٹی ایم مشین سے ملے دس ہزار روپئے خاتون نے مالک لوٹادئیے
بنٹوال 13؍ نومبر(فکروخبرنیوز) ایک خاتون کی جانب سے اے ٹی ایم مشین میں ملے دس ہزار روپئے اس کے اصل مالک کو لوٹانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنیتا مینا جب تھمبئی ٹاور میں واقع اے ٹی مشین میں جیسے ہی داخل ہوئی تواے ٹی مشین میں پہلے سے دس ہزار روپئے موجود تھے ، فوری طور پر اس نے پولیس سے رابطہ کرنے کے بعد اصل مالک کو لوٹانے میں تعاون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی حکیم مقیم تھمبئے نے ایک ہفتہ قبل فاطمہ ٹاور میں واقع اے ٹی ایم مشین سے دس ہزار روپئے وتھ ڈرا کیے تھے ، اس دوران بجلی چلی جانے سے مشین میں کچھ خرابی کی وجہ سے وہ رقم اسے نہیں مل سکی۔ لمبے انتظار کے بعد ہی جب بجلی نہیں آئی تو اس نے اپنے گھر کی راہ کی ۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد منگلور فادھر ملر اسپتال میں ملازمت کرنے والی جنیتا مینا نامی خاتون اے ٹی ایم مشین کے کمرے میں داخل ہوئی تو پہلے سے اس نے اے ٹی ایم مشین میں موجود دس ہزار روپئے اپنے پاس رکھ لیے اور فادھر ملر اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرن شیٹی کے حوالے کیے ۔ جس نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے عملہ کے ایک شخص کے ہاتھوں وہ رقم بنٹوال دیہی پولیس کے انسپکٹر اے کے رکشت گوڑا کے پاس بھیج دی۔ اس دوران ٹی حکیم نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کی تفصیلات عمارت کے مالک اور متعلقہ بنک کوبھی فراہم کی اور کہا کہ اس نے تھمبئی میں واقع ایک اے ٹی ایم مشین سے دس ہزار روپئے وتھ ڈرا کیے تھے لیکن اچانک بجلی چلی جانے سے مشین میں کچھ خرابی پیدا ہوئی اور مطلوبہ رقم وہ حاصل نہیں کرسکا۔ پولیس تھانہ کے انسپکٹرکی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد مذکورہ رقم ٹی حکیم کے حوالے کردی ہے۔ پولیس نے خاتون کے اس عمل کی سراہنا کی ہے۔
Share this post
