چکمنگلورو: غیر قانونی طور پر مسافروں کو لے جارہی ایمبولنس کا پردہ فاش

 چکمنگلورو13 اپریل 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) لنگاڈاہلی پولیس عہدیداروں نے ایک ایسی ایمبولینس کا پردہ فاش کیا ہے جو بنگلورو سے چکمنگلوروجانے والے مسافروں کو غیر قانونی طور پر لے جارہا تھا۔ایمبولینس میں پانچ مسافر سوار تھے۔ایمبولینس نے مبینہ طور پر بنگلورو سے چکمنگلورو جانے کے لئے 28000 روپے وصول کیے تھے۔ان سب کے خلاف لنگاڈاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس اس بات کی بھی چھان بین کر رہی ہے کہ آیا ایسی نجی ایمبولینسوں کا ایک بڑا نیٹ ورک ایسی غیرقانونی راہداری خدمات فراہم کرکے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا رہا ہے یا نہیں۔

Share this post

Loading...