چک منگلور : آسام سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر بجرنگیوں کا حملہ (مزید ساحلی خبریں )

حملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچی اور تیجاس ، شوا کمار ، سدرشن ، شرت ، اور روہت کو گرفتار کرلیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کا تعلق بجرنگی جماعت سے ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس سے پہلے بھی گائے کے الزام میں بجرنگیوں ہی کی جانب سے ایک شخص پر حملہ کیے جانے کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 


پتور میں دو اور مندروں کو بنایا چوروں نے نشانہ 

منگلور 27؍ جولائی (فکروخبرنیوز) پتور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں واقع مندروں میں چوری کی وارداتوں کی خبریں کئی دنوں سے اخبارات کی زینت بن رہی ہیں۔ ایک تازہ واردات میں لٹیروں کے ایک گروہ نے دو مختلف مندروں کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کے بعد وہاں سے قیمتی اشیاء لوٹ لیے جانے کی واردات تعلقہ کے نوجی بالیتا اور راما کنجا گاؤں میں پیش آئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق لٹیرے پانچ فٹ اونچی دیوارپھاندتے ہوئے مندر کے حدود میں داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے مندر کا دورازہ توڑ کراس میں موجود سونے اور چاندی کی اشیاء لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اس واردات سے کچھ گھنٹے قبل چھ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے کوڈاپاڈی مندر کا اگلا دروازہ توڑ کر وہاں سے چوبیس ہزار مالیت کی سونے کی اشیاء لوٹ لی ۔ بتایا جارہا ہے کہ لوٹی گئی اشیاء کی مالیت چار لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ کڈاپا پولیس کے مطابق بنٹوال تعلقہ کے کے مہالنگیشورا مندر میں بھی سنیچر کی رات چوری کی وادات پیش آئی تھی۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی شخص کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ 


تیز رفتار درخت سے ٹکراگئی ، نوجوان جاں بحق

منگلور 27؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ایک تیز رفتار کار کے راستے کے کنارے موجود ایک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے اس پر سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کی واردات بچپے پولیس تھانہ کے گرو پارا کائی کامبا میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت منیر (22) مقیم جوکٹے گاؤں کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل جب دکانوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے کے دوران ایک درخت سے ٹکراگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ منگلور جانے کے دوران اس کی ایکو کار بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ موقعۂ واردات پر موجود لوگوں نے اسے موڈبدری کے ایک اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ 


بنگلور : محکمۂ نقل وحمل کی جانب سے بند کا فوری اثر 

حکومت نے دس فیصد سے بڑھاکر ساڑھے بارہ فیصد ملازمین کی تنخواہ میں کیا اضافہ 

بنگلور 27؍ جولائی (فکروخبرنیوز) محکمۂ نقل وحمل کے ملازمین کی جانب سے تنخواہ میں اضافہ کو لے کر کیے گئے دو روزہ بند کی وجہ سے حکومت نے اب دس فیصد سے ساڑھے بارہ فیصد تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ دوروز سے حکومتی بسوں کے بند کی وجہ سے عام عوام بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا اور آج صبح سے یہ سرویس دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دوروزہ بند کی وجہ سے ریاستی حکومت کو 51کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کرناٹک کی تاریخ کا سب سے بڑا بند ہے جس میں اس قدر حکومت کو نقصان ہوا ہو۔ اس ساڑھے بارہ فیصدتنخواہ میں اضافہ کی وجہ سے حکومت پر 2,800کروڑ روپئے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

Share this post

Loading...