کاروار 14/ اگست 2019(فکروخبرنیوز) ضلع کے منڈگوڈ تعلقہ میں واقع چگلّی ڈیم کو بعض شرپسند عناصر کی جانب سے نقصان پہنچانے کے بعد علاقہ کے لوگوں نے انہیں جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاج کے دوران ایم پی آننت کمار کے پہنچنے پر احتجاجیوں نے انہیں گھیرلیا اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز چند شرپسند لوگوں نے ڈیم کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے بڑی تیزی کے ساتھ پانی کھیتوں میں گھس آیا اور لاکھوں روپیوں کی مالیت کی کھیتی کا نقصان ہوا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جن افراد نے بھی یہ کام کیا ہے قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اس سے قبل بھی احتجاجیوں نے منڈگوڈ پولیس تھانہ پہنچ کر شرپسندوں کی گرفتار ی کامطالبہ کیا تھا۔
Share this post
