مسٹر چدمبرم نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ سی بی آئی اور ای ڈی ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو ہراسا ں کررہی ہے ۔ ان ایجنسیوں کو کارتی کو ہراساں کرنے کے بجائے سابق وزیر خزانہ کے طو رپر ان کے رول کے مدنظر رکھتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہئے ۔ انہوں نے سی بی آئی پر حقائق کو توڑ مروڑ کرپیش کرنے کابھی الزام لگایا تھا۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے اشارے پر سی بی آئی اور ای ڈی حقائق کو نظر انداز کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی پی بی نے ایرسیل میکسس سودے کو منظوری دی تھی اور اس میں حکومت ہند کے چھ سکریٹری شامل رہے ہیں۔ سکریٹری سطح پر معاملے سے وابستہ تمام حقائق کی جانچ کرنے کے بعد اس وقت کے وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اسے منظوری دی تھی۔
Share this post
