بیوی کے قتل کے بعد کٹے سر کے ساتھ پولیس تھانہ پولیس تھانہ پہنچا شوہر : چکمنگلور میں پیش آئی دل دہلانے والی واردات

چکمنگلور 11؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) اپنی بیوی کے ساتھ دوسروں کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک شخص کی جانب سے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے بعد کٹے سر کے ساتھ  پولیس تھانہ پہنچنے کا کا دل دہلانے والا واقعہ یہاں پیش آیا ہے۔ ضلع کے اجام پورا نامی گاؤں میں اس دل دہلانے والے واقعہ سے عوام کے ساتھ خود پولیس اہلکار بھی سکتے میں آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ستیش نے تقریباً نو سال قبل ایک دوسری ذات سے تعلق رکھنے والی خاتون روپا سے شادی کی تھی۔ گھر والوں اور گاؤں والوں کی مخالفت کے باوجود انہو ں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گذارنے کا فیصلہ کیا ۔ تقریباً دوسال قبل ان کے رشتہ میں کچھ تلخیاں شروع کی گئیں اور اسی سلسلہ میں انہوں نے پولیس تھانہ کے بھی چکر لگائے۔ گذرتے دنوں کے ساتھ ان کے رشتوں میں کچھ بھی سدھار نہیں آیا۔ ملزم کے بیان کے مطابق سنیل نامی شخص سے اس کے ناجائز تعلقات تھے۔ وہ استنجاء کے لیے جانے کے بہانے سے ان سے ملاقات کرکے آتی ۔ اس نے اپنی بیوی کو شوانی ریلوے اسٹیشن کے قریب نلگری پلانٹیشن میں سنیل کے ساتھ دیکھا تو دونوں کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔ جیسے ہی اس نے اپنی بیوی پر حملہ کیا۔ سنیل وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ قتل کے بعد بیوی کے کٹے سر کے ساتھ وہ پولیس تھانہ میں داخل ہوا اور اس نے اپنی بیوی پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔ بیگ سے اپنی بیوی کا سر نکالتے ہوئے ملزم پولیس اہلکاروں سے یوں مخاطب ہوا کہ یہ میری بیوی ہے جس نے میرے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔ پولیس نے اسے کٹے سر کو واپس رکھنے کے لیے کہا۔ اس نے کہانی کچھ دیر کے روک دی اور دوبارہ اپنے بیوی کا سر بیگ نکالتے ہوئے کہنے لگا۔ یہ میری بیوی ہے جس نے اپنے عاشق کے لیے تین لاکھ روپئے قرض لیے ہیں ، اپنے عاشق کے لیے میرے لیے نہیں ۔ملزم نے قتل کی ساری تفصیلات پولیس کو بتانے کے بعد خود سپردگی کی ۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے اسے عدالت میں بھی پیش کیا جہاں سے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

Share this post

Loading...