چکمنگلور : میونسپل کونسل کے صدر کو بی جے پی پارٹی سے باہرکردیا گیا

bjp, congress, chickmangalore, bjp chickmangalore,

چکمگلور20؍اکتوبر2023(فکروخبرنیوز)  بی جے پی کے ضلع صدر ایچ سی کلمرودپا نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے میونسپل کونسل کے صدر وراسیدی وینوگوپال کو پارٹی سے نکالنے کا حکم جاری کیا ہے۔

وراسیدی وینوگوپال بی جے پی کے سابق قومی جنرل سکریٹری اور ایم ایل اے سی ٹی روی کے قریبی ساتھی ہیں۔

وینوگوپال پر الزام ہے کہ وہ بار بار پارٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مصروف رہے اور انہوں نے پارٹی کی شبیہ کو داغدار کیا ۔ذاتی طور پر پیش ہونے اور وضاحت فراہم کرنے کے لئے متعدد درخواستوں کے باوجود انہوں نے اب تک کوئی وضاحت نہیں دی۔ جس کی وجہ سے پارٹی نے انہیں معطل کردیا ہے۔

چکمگلور سٹی میونسپل کونسل کے صدر کے استعفیٰ کو لے کر گزشتہ چار مہینوں کے دوران بی جے پی سٹی کونسل ممبران کے اندر کشمکش چل رہی تھی۔ وینوگوپال جنہوں نے پارٹی کی ہدایت پر دوسری بار اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، بعد میں اپنا استعفیٰ واپس لے کر عوام سے غائب ہوگئے۔ وینوگوپال کا یہ اقدام جس سے بی جے پی لیڈروں کو شرمندگی ہوئی تھی، ان کی برطرفی کا باعث بنی۔

Share this post

Loading...