چکبالاپور22 دسمبر 2021 فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (KSNDMC) نیٹ ورک نے چکبالاپور ضلع میں 2.9 اور 3.0 کی شدت کے دو زلزلے ریکارڈ کیے ہیں۔
چکبالاپور کے ڈپٹی کمشنر آر لتھا نے "دی نیو انڈین ایکسپریس" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ KSNDMC کے مطابق چکبالاپور ضلع کے منڈیکل گرام پنچایت میں بدھ کی صبح 7.10 بجے کے قریب 2.9 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا اورصبح 7.14 کے قریب 3.0 کی شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے اڈاگلو گرام پنچایت کے بھوگاپرتھی گاؤں میں محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق زلزلے کے مرکز سے آنے والے زلزلے کی شدت کے نقشے کے مطابق اس کی شدت کم ہے اور زلزلے کے جھٹکے زیادہ سے زیادہ 10-15 کلومیٹر تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
لتھا نے کہا کہ اس قسم کے زلزلوں سے مقامی کمیونٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا، اگرچہ مقامی طور پر ہلکے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جاسکتے ہیں۔ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کی شدت کم دیکھی گئی ہے اور تباہ کن نہیں ہے۔
رپورٹ کے بعد ضلع کے سینئر افسران کو ان دو گاؤں میں بھیجا گیا تاکہ لوگوں میں اعتماد پیدا ہو اور گھبراہٹ نہ ہو اور ارضیاتی سینئر عملہ کو گاؤں میں تعینات کیا گیا۔
Share this post
