لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کر تے ہوئے بھیڑ نے کی مسلم نوجوان کی پٹائی کردی

تفصیلات کے مطابق یوسف نامی شخص بڈگنور گرام پنچایت حدود میں آنے والے علاقہ میروڈ میں چنپا نائیک کے لئے ملازمت کر تاہے ،یوسف پیشہ سے ایک ڈرائیور ہے کہاجا رہاہے کہ آج اس علاقہ سے گزرتے ہوئے غیر مسلم نوجوانوں کی بھیڑ نے اس پر حملہ کر دیا ،ان کا الزام ہے کہ اس نوجوان نے ایک لڑکی کا موبائیل نمبر مانگتے ہوئے اسکے ساتھ چھیڑ چھاڑکی کوشش کی ،جس سے تنگ آکر لڑکی نے گھر والوں سے اس کی شکایت کر دی ،لڑکی کے والد نے مقامی نوجوانوں کو اس معاملہ سے آگاہ کیا جس پر نوجوانوں کی بھیڑ نے اس علاقہ سے گزرنے کے دوران اس پر حملہ کر دیا ،اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی یوسف کے علاقہ کے لوگوں نے اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے پولس تھانہ کا محاصرہ کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کی مانگ کی ،اور لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے کی خبر کے ساتھ ہی ایس پی سدھیر ریڈی نے بھی لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ،پولس کا کہنا ہے کہ اسی دوران کچھ نوجوانوں نے پولس تھانہ میں گھسنے کی کوشش کی،بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے پولس کو لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا ، یوسف پر حملہ کے الزام میں پولس نے ایک شخص ہریش چندرا کو حراست میں لے لیا ہے ،جبکہ باقی چھ ملزمین پرسنا رائی ،آٹو ڈرائیور ناگیش رائے ،پردیپ رائے ،رمیش رائے ،ارون روی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،جبکہ پولس تھانہ میں ہنگامہ مچانے کے معاملہ میں پولس نے ابوبکر،الطاف، ابراہیم، صفوان، اجیت ہوسمنے ،جینت ،رجنیش ،ننجیا ،پٹپا ،ششی کرن ،مرلی کرشن ،شری دھر سمیت چودہ افراکو حراست میں لے لیا ۔ 

Share this post

Loading...