چھیڑ چھاڑ کرنے سے جس نے بچایا اسی پر پولس کا ظلم و ستم (مزید اہم ترین خبریں )

اس دوران یہاں پہنچی پولیس نے ہرشل کو ملزم گردانتے ہوئے گرفتار کرلیا جس کے بعد پولیس تھانہ لے جاکر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہرشل شیٹی نے 6؍ مئی کو شہر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اپنا دکھڑا بیان کرتے ہوئے کہا اصل ملزم موقعۂ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس نے مجھے گرفتار کرتے ہوئے بغیر تحقیقات کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میں نے گرفتاری دوران کئی مرتبہ کہا کہ اصل معاملہ کیا ہے اور اصل ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا لیکن پولیس نے میری ایک نہیں سنی اور وہیں مجھ پر برس پڑے۔ اصل ملزم کے فرار ہونے کے بعد ایک پولیس اہلکار نے اس کو دیکھ لیا تھا لیکن جب اس کے اس بارے میں پوچھا تو اس نے صاف انکار کردیا۔ ہرشل نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسے وینلاک اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹر کے موجود نہ رہنے کی وجہ سے دوبارہ پولیس تھانے لے جایا گیا اور رات ایک بجے دوسرے دن حاضری کی شرط پر رہا کردیا گیا۔ پریس کانفرنس میں موجود ہرشل کے والد پرکاش شیٹی نے کہا کہ دوسرے دن پولیس تھانے جانے کے بعد سرکل انسپکٹر چالو راجو نے ہمارا دکھڑا سننے سے صاف طور پر منع کیا ۔ انسپکٹر نے ہماری سننے کے بجائے اپنے عملہ کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کسی کو بے وجہ گرفتار نہیں کرتی ۔ اس موقع پر موجود دیگر لوگوں نے کہا ہے کہ اگر پولیس اس رات ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکار سے پوچھ تاچھ کرکے ہمیں انصاف نہیں دلائے گی ہم پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر انصاف کے ملنے تک بھوک ہڑتال کریں گے۔ فی الحال پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ 


کار اور ٹیمپو کے مابین تصادم : مسافر محفوظ 

کمٹہ 07؍ مئی (فکروخبرنیوز) آج کمٹہ کے قریب داریشور اہم شاہراہ پر ٹیمپو اور کار کے مابین سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تمام مسافر محفوظ بتائے جارہے ہیں۔ فکروخبر کے مطابق اوور ٹیک کے دوران بے قابو کار مخالف سمت سے آرہی ٹیمپو سے ٹکرا گئی ہے ۔ حادثہ کو دیکھتے ہی بڑے نقصان کا اندازہ ہوتا ہے لیکن اس حادثہ میں تمام مسافر معجزاتی طور پر بچ گئے ہیں۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہونے تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔ 


ثالثی کو چھرا گھونپنے والا گرفتار 

اڈپی 07؍ مئی (فکروخبرنیوز) دو افراد کے مابین چل رہی لڑائی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے شخص کو چھرا گھونپنے و الے ڈیسوزا نامی شخص کو شروا پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ واردات کے انجام دینے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا ۔ یاد رہے کہ شروا کے ایک شادی ہال کے قریب اے جے ڈیسوزا نامی شخص ایک دوسرے شخص سے کسی معاملہ کو لے کر لڑائی کررہا تھا۔ اس دوران نوید نے ثالثی کردار نبھاتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی تھی لیکن اے جے ڈیسوزا نے اپنے اسکوٹر میں موجود چاقو نکال کر نوید کو چھرا گھونپ دیا۔ متأثرہ شخص منیپال اسپتال میں زیر علاج ہے اور حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ 


فیس بک پر غلط تبصرہ کرنے والا پولیس حراست میں 

بنٹوال 07؍مئی (فکروخبرنیوز) فیس بک پر قابلِ اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے والے ایک شخص کو پولس نے گرفتار کرنے کے بعد بعض شرائط پر رہا کردیا ہے۔ وٹل پولیس نے ملزم کی شناخت مانی پیراجے کے مقیم شناخت بالا کرشنا راج کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے اس سے پہلے بھی ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہی تھی ۔ کل ملزم کے نیرچل علاقے کے شادی ہال میں موجودگی کی خبر پاتے ہی پولیس فوری طور پر مذکورہ جگہ پر پہنچی او ر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ مذکورہ شخص کے خلاف ایک شخص کی جانب سے پولیس تھانے میں معاملہ درج کردیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے اس کی بیٹی کی تصویر پر قابلِ اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ بالا کرشنا اکثر اس طرح کی حرکتیں کرتے آرہا ہے لیکن اس کے خلاف معاملہ درج نہ کیے جانے کی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں ہوپارہی تھی لیکن مذکورہ معاملہ پولیس تھانہ میں درج ہونے کی وجہ سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...