بھٹکل کی تاریخ میں قرآن کریم کا ایک اور معجزہ ، چھ سالہ بچہ محمد ابن مناظر حسن شوپا بنا حافظِ قرآن

بھٹکل: یکم جولائی 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل کی تاریخ میں قرآن کریم کا ایک اور معجزہ ظاہر ہوگیا ہے۔ چھ سالہ بچہ محمد ابن مناظر حسن شوپا نے حفظِ قرآن کی تکمیل کرکے سبھوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔  یہ جناب شوپا محمد غوث صاحب کا پوتا اور حافظ ظفر اللہ صاحب سدی باپا کا نواسہ ہے جس نے اپنی نانی حافظہ طاہرہ آپا کے پاس حفظِ قرآن کریم کی تکمیل کی ۔

اس موقع پر ان ہی کے گھر پر منعقدہ ایک مختصر سی تقریب میں جنرل سکریٹری مولانا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ چھ سالہ بچہ کا حافظِ قرآن بننا بھٹکل کی تاریخ کا نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی تاریخ کا ایک کھلا معجزہ ہے۔ اس سے قبل بھی بھٹکل کی تاریخ میں کم مدت میں بننے والے حفاظ موجود ہیں لیکن کم عمری میں حفظِ قرآن کی سعادت سے سرفراز ہونے والے یہ پہلے لڑکے ہیں جنہوں نے صرف چھ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرکے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مولانا محمد صادق صاحب ندوی کی دعا کے ساتھ یہ مبارک مجلس اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس موقع پر ننھے منے حافظ کے اعزاء واقارب کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

واضح رہے کہ محمد ابن مناظر حسن شیوپا فکروخبر کے ٹرسٹی ومیڈیا مشیر جناب ابراہیم خلیل صاحب شوپا کے بھانجے ہیں۔

ادارہ فکروخبر کی جانب سے حافظِ محمد ، ان کے والدین اور ان کے دادا اور نانا کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اس پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین

Share this post

Loading...