ہوناور 11/ جون 2020(فکروخبر نیوز) اہم شاہراہ 66کی جب سے توسیع ہوئی ہے بارش کے موسم میں کچھ نہ کچھ خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ ساحلی اضلاع میں زیادہ تر پہاڑ وں کو کھود کو سڑک کی توسیع کی گئی ہے جس کی وجہ سے چٹان کھسکنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ کا کام آپ دیکھیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ چٹانوں کے کنارے سے سڑکیں گذری ہیں اور بارش کے موسم میں حادثات کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
آج ہوناور تعلقہ کے ہوساپٹن کے قریب چٹان کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس کی زد میں ایک بائک آگئی اور ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ اطلاعات کے مطابق گریش نائک نامی نوجوان اہم شاہراہ سے گذرنے کے دوران ایک چٹان کھسک گئی اور سیدھے اس کے بائک سے ٹکراگئی۔ بائک پر توازن کھونے سے گریش نائک گرپڑا اور اسے چوٹیں بھی آئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ چٹان کھسک کر بائک سے ٹکرانے کے بعد دوسری جانب سے چلی گئی اور گریش نائک اس کے مخالف میں گرگیا۔ یہ اچھا ہوا ہے کہ وہ چٹان کی زد میں نہیں آیا ورنہ ایک بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں نے بھی اہم شاہراہ کا توسیعی مرحلہ کا کام کرنے والی آئی آر بی کمپنی کو اس کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے ان کی لاپرواہی قرار دیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ توسیع مرحلہ کے بعد جہاں سڑکیں اچھی بننے سے سفر کرنے میں آسانی پیدا ہوگئی ہے وہیں حادثات کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں اور خصوصاً بارش کے موسم میں اس بات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں کہ کب کونسی چٹان سواری سے ٹکراجائے۔
Share this post
