مقتول طالبہ کی شناخت چکن ہلی میں مزدوری کا کام کرنے والے منی کرشنا کی بیٹی ممتا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔قاتلوں نے یہاں کے روٹری نگر کے نالے کے قریب بچی کے آنکھوں کو نوچنے کے بعد اس کا قتل کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ مقتول ممتا کے والدین مزدوری کے لیے جب کام پر جانے لگے تو ممتا کو آنگن واڑی(سرکاری اسکول) میں چھوڑ کر گئے تھے۔ دوپہر دو بجے معمول کے مطابق بچی جب اپنے نانی کے یہاں نہیں پہنچی تو پریشان نانی اس کی اطلاع ممتا کے والدین کو کی اور پھر رشتہ دار و اقرباء دوستوں کے گھر چھان بین جاری ہوئی،مگر ممتا کے دریافت نہ ہونے پر مڈیوالا پولس تھانے میں منی کرشنا نے شکایت درج کرائی، دوسرے دن صبح یعنی کل روٹری نگر کے ایک نالے کے قریب ممتا کی نعش دریافت ہوئی، موقع واردات پر نعش کو دیکھنے کے بعد منی کرشنا اور اس کی بیوی کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے شناخت کرلی۔نعش کی دونوں آنکھیں نوچ لی گئی تھیں ، یہ منظر ناظرین کے لئے بھیانک لگ رہا تھا، نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اب طبی رپورٹ کے بعد ہی پتہ لگ پائے گا کہ قتل کیا گیا تھا یا کسی وحشی جانور کا شکار ہوئی تھی۔پولس نے کئی قسم کے شبہات ظاہر کرتے ہوئے بچی کے ساتھ زیادتی کئے جانے کا گمان بھی ظاہر کیا ہے۔ یہ اطلاع جب آس پڑوس میں پھیل گئی تو لوگوں کا ایک جمِ غفیر یہ منظر کو دیکھنے اور اہلِ خاندان کی مزاج پرسی کرتے ہوئے دیکھاگیا، علاوہ ازیں بچی کی حالت دیکھ کر لوگوں میں غم وغصہ پایا جارہاہے۔
Share this post
