اڈپی 02؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) زیر تحویل ملزم پولیس کی گرفت سے فرار ہونے کی وجہ سے چار پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کو نابالغہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور قتل کے الزام میں گرفتار کرکے پولیس نے جج کے سامنے پیش کیا جہاں سے اسے چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ ضلع جیل لے جانے کے دوران پولیس کو دھکادے کر ملزم جنگل میں فرار ہوگیا۔ پولیس نے سوشیل میڈیا پر اس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سبھوں کواس کے تعلق سے جانکاری دی۔رات جنگل میں گذارنے بعد صبح کو جب ایک گھر میں پانی مانگا تو عورت نے ملزم کو پہنچانتے ہوئے اپنے شوہر کی مدد سے پولیس کو اطلاع کردی لیکن اس دوران وہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے جال بچھادیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ پولیس کو اپنی دوبارہ کوشش پر کامیابی تو ضرور حاصل ہوئی لیکن ضلع جیل جانے کے دوران پولیس گاڑی میں موجود منیپال پولیس تھانہ سے تعلق رکھنے والے چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
Share this post
