بنگلورو 06؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کرناٹک میں چھاپہ مارکاروائی جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں سولہ کروڑ روپئے ضبط کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کمارا سوامی کے رشتہ دار ڈی ٹی پرمیشور کے لاکر سے چھ کروڑ روپئے ملے ہیں۔ بتایا جارہا ہے شیموگہ کے رہنے والے اس تاجر کے گھر پر پچھلی مرتبہ چھاپہ مارکارروائی میں چند کاغدات ملے تھے جن سے پتہ چلا تھا کہ اس کے لاکر میں کچھ اہم اشیاء رکھی ہوئی ہیں۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ والوں سے ان سے لاکر کی چابی مانگی جس پر اس نے ٹال مٹول کرتے ہوئے بہانے بنائے اور چابی نہیں دی۔ مذکورہ محکمہ والوں نے بنک سے اجازت کے بعد لاکر کھولا تو اس سے 6کروڑ روپئے ضبط کیے ۔ اس کے علاوہ ہاسن ، میسور او رمنڈیا میں بھی جے ڈی ایس کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی جہاں سے تقریباً دس کروڑ روپئے ضبط کیے گئے ہیں۔
Share this post
