اڈپی 28/ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) آدھی رات کو چلتی ٹرین کے ایک کوچ میں آگ لگنے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ یہ واردات ٹرین نمبر 12618نظام الدین ایکسپریس میں لگی جو دہلی سے ایرناکولم جارہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق جیسے ہی ٹرین بیندور کے قریب کامبڈاکونے اسٹیشن پہنچی تو اے سی کوچ میں اچانک آگ لگ گئی۔بتایا جارہا ہے کہ اس وقت کوچ کے سبھی مسافر گہری نیند میں تھے۔ اس دوران ایک خاتون کی نظر آگ پڑ پڑی جس کی نے پوری مستعدی کے ساتھ افسران کو اس بات کی اطلاع دی اورٹرین کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ حادثہ اے سی کوچ میں شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے پیش آہے۔ حادثہ کی وجہ سے کھڑکیوں کے گلاس ٹوٹ گئے او رمعمولی نقصان پہنچا ہے۔
Share this post
