کوٹیشور 14؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) چلتی موٹر سائکل پر ایک دیو ہیکل درخت گرنے سے موٹر سوار کی موقعۂ واردات پر موت واقع ہونے کی واردات واکواڑی نامی علاقہ میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت روی دیواڑیگا (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنا کام ختم ہونے کے بعد رات کے وقت اپنے لوٹ رہا تھا ، اس دوران کڑک اور گرج کے ساتھ بارش شروع ہوئی ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت کے کنارے موجود ایک درخت اکھڑگیا اور چلتی موٹر سائکل پر گرگیا جس سے موٹر سوار کی موقعۂ واردات پر ہی موت واقع ہوگئی۔ رات گیارہ بجے تک بھی جب مذکورہ نوجوان اپنے گھر نہیں پہنچا تو گھر والے پریشان ہوگئے اور اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ پریشان اہلِ خانہ اس کو تلاش کرنا شروع کردیا لیکن کہیں پر بھی اس کا کوئی اتا پتہ نہیں چل سکا۔ صبح سویرے مقامی لوگوں نے دیکھا کہ ایک درخت کے نیچے ایک شخص کی لاش پھنسی ہوئی ہے۔ انہو ں نے فوری طور پر اسی کے موبائل کے ذریعہ اس کے اہلِ خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔ کنڈلور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
