چلتی لاری پر درخت گرگیا : ڈرائیور ہلاک ، کلینر شدید زخمی (مزید ساحلی خبریں)

درخت گرنے کی وجہ سے قریب میں موجود برقی تار کے چار کھمبے میں اس کی زد میں آگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ درخت کے نیچے سندر نامی نوجوان کٹھل فروخت کررہا تھا جب درخت کی آواز سنی تو وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا اور فوری طور پر اس جانب آرہی لاری کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن لاری ڈرائیور رفوری طور پر قابو نہیں پاسکا اور درخت کی زد میں لاری آگئی ۔ لاری کے پیچھے آرہی بس ڈرائیور نے سندر کے اشارے سے بس فوری طور پر روک دی جس سے ایک بہت بڑا حادثہ ٹل گیا ہے۔ جے سی بی کی مدد سے لاری پر گرا درخت ہٹاکر ڈرائیور کی لاش لاری سے نکالی گئی ۔ مذکورہ حادثہ کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ تک ٹرافک کا نظام متأثر رہا۔ مقامی ایم ایل اے انگارا اور دیگر شہر کے معزز لوگوں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ 


راہگیروں اور مسافروں کو دھمکا کر مال لوٹنے والے پولیس حراست میں 

منگلور 28؍جون (فکروخبرنیوز) راہگیروں کو دھمکا کر ان کے پاس سے نقدی اور قیمتی لوٹنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے تین افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت ماروین (19) پروین انل مونٹیریو(21) اور بی جین (19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے تین سیل فون ، دو بائک ، دو تلواریں ، ایک پاکٹ مرچی پاؤڈر اور ایک رسی ضبط کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمین ان اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے راہگیروں اور مسافروں کو لوٹ لیا کرتے تھے جن میں سے اکثروں کا تعلق مزدور طبقے سے ہوا کرتا تھا۔پولیس کو شکایت موصول پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...