چلتی کار پر درخت گرگیا ، دو زخمی

سلیا 09؍جنوری2024 : سبرامنیا ۔ دھرمستھلا ریاستی شاہراہ بیلنے لے کیکمبا جنکشن پر ایک بڑا چلتی سواری پر گرنے سے دور افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ کل پیر کو اس وقت پیش آیا جب کیکمبا جنشکن پر ایک بڑا سا درخت ٹاٹا سومو گاڑی پر گرگیا۔ حادثہ میں ڈرائیور شیکھر اور مالک راجیش زخمے ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بشمول کڈابہ تحصیلدار، سبرامنیا زونل فاریسٹ آفیسر، بلینیلے گرام پنچایت کے نمائندے، کڈابہ پولیس، اور میسکام کے اہلکار گرے ہوئے درخت کو صاف کرنے کے لیے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے۔

عوام نے سرکاری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ زخمی فریقین کو مناسب معاوضہ فراہم کریں اور سڑک کے کنارے ممکنہ طور پر خطرناک درختوں کے مسئلے کو حل کریں۔ فاریسٹ آفیسر ومل بابو نے بتایا کہ وہ گرام پنچایت کے ذریعہ اپیلیں موصول ہونے پر کارروائی کریں گے۔

Share this post

Loading...