چلتی کار کی انجن میں آگ حادثہ (مزید اہم ترین خبریں )

کار پر موجود تینوں سوار محفوظ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نتن اپنے دو بچوں کے ہمراہ اپنی کار فورڈ آئیکون پر سوار بالباغ جارہا تھا کہ اچانک بچوں نے چلانا شروع کردیا، نتن نے جب غور کیا تو کار کے انجن سے جلنے کی بو آرہی تھی۔ جب ڈرائیور نے کار روکنے کی کوشش کی تو بریک فیل تھا ، مجبوراً ہینڈ بریک کے ذریعہ کسی طرح کار روکا اور اپنے بچوں کو لے کر فوراً کار سے اترا ۔ جیسے ہی کار سے اترا تو کار میں اچانک آگ لگ گئی ۔ موقع پر موجود عوام نے آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ تھوڑی ہی دیر میں فائربریگیڈ جائے واردات پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ بیٹری میں شارٹ سرکیوٹ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ موقع پر موجود عوام اور فائر بیگیڈ کے بروقت پہنچنے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور کار پر سوار تین افراد محفوظ ہیں۔ اس حادثہ میں تقریباً دو لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ 


سات سالہ دلت بچے کو مندر میں گھسنے کی سزا 

مندر کے پجاری نے دیوار سے سر دے مارا

بنگلور 25؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) بنگلور کے مضافاتی علاقے نیلا منگلا میں ایک سات سالہ دلت سماج سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے مندر میں داخل ہونے پر وہاں کے پجاری کی جانب سے جان لیوا حملہ کئے جانے کی سنگین واردات پیش آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لیلا منگلادردیشور سوامی نامی مندر کے اس مخصوص جگہ جہاں مورتیاں رکھی گئی ہیں، پرساد لینے کے لئے ایک سات سالہ لڑکا سنتوش جب آگے بڑھا تو یہاں کے پجاری کی جانب سے عام عوام کی پرواہ کیے بغیر بچے کا سردیوار سے مار کر حملہ کرنے کی واردات نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اطلاع کے مطابق مورتیاں رکھنے کی جگہ صرف پجاریوں کے لیے مخصوص کردی گئی ہے مگر جیسے ہی اس لڑکے کا تعلق دلت سماج سے ہونا معلوم ہوا تو پجاری غصہ میں آکر بال گھسیٹتے ہوئے اس کا سر دیوار سے دے مارا جس کی وجہ سے خون تیزی سے بہنے لگا ۔ جب بچہ روتے ہوئے گھر پہنچا تو گھر والوں نے فوری طور پر بچے کو اسپتال میں داخل کیا اور پجاری کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے پجاری کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پجاری نے یہ غلط بیان دینے کی کوشش کی ہے کہ چور سمجھ کر اس پر حملہ کیا گیا تھا۔ پجاری کی شناخت وجئے کمار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ 


دیوالی میں پٹاخے جلانے کا خمیازہ: جملہ 33لڑکوں کی آنکھیں زخمی 

بنگلور 25؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) دیوالی تہوار کے موقع پر پٹاخے جلانے کے دوران شہر بھر میں 33بچوں کی آنکھیں زخمی ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس میں اکثریت کی تعداد تماش بینوں کی تھی جبکہ چار لڑکوں کی آنکھیں مکمل جلنے کی بناء پر علاج جاری ہے اور چار کی بینائی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے ۔ واضح رہے کہ کہ مینٹو اسپتال میں جملہ 16لڑکے ، نارائن نگر میں 15بچے اوردیگر جنرل اسپتال میں کئی لڑکے زخمی حالت میں زیر علاج ہیں ۔ 

Share this post

Loading...