چلتی بس میں لگی آگ

bus, mangaloe, kateel,

منگلورو 17 مئی 2023 (فکروخبرنیوز) بدھ 17 مئی کو شہر کے مضافات میں واقع کٹیل دُرگا پرمیشوری مندر کے سامنے او ایم پی ایل کمپنی کی ملکیتی ایک نجی بس میں آگ لگ گئی۔

بس اس وقت کتیل روٹ پر چل رہی تھی، ابھی کتیل میں کام کرنے والے ملازمین کو اتار کر واپس جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

حادثے کے وقت بس ڈرائیور اور دو دیگر افراد بس میں موجود تھے۔ خوش قسمتی سے یہ تمام افراد بغیر کسی زخم کے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

Share this post

Loading...