چلتی بائک میں لگی آگ، دو افراد بال بال بچے

کاروار 09/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) گوا سے کاروار کی جانب آرہی بائک میں اچانک آتشزدگی سے بائک جل کر خاکستر ہونے کا واقعہ منظر عام پر آیا  ہے۔ اطلاعات کے مطابق جب یہ بائک کاروار کے سداشیو گڑھ اہم شاہراہ 66پر پہنچی تو بائک سے دھواں نکلتا دیکھا گیا۔ فوری طور پر اس پر سوار دو افراد نے بائک روک لی اور اس سے دور جانے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔ جیسے ہی نوجوان بائک روک کر دور چلے گئے بائک کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی لاکھ کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچتے پہنچتے بائک پوری جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ پولیس نے بھی جائے واقعہ پر پہنچ کر معلومات حاصل کرلی ہیں تاہم آتشزدگی کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ 

Share this post

Loading...