چیترا خودکشی معاملہ ،لڑکی کے باپ نے پریمی اور اس کے ساتھیوں کو ٹہرایا ذمہ دار(مزید ساحلی خبریں)

جبکہ آدرش چیترا کے گھر والوں سے بھی کافی گھل مل گیا تھا اور وہ اکثر ان کے گھر بھی آتاجاتا رہتا تھا ،لڑکی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ۲۸ ستمبر آدرش کے دو دوست پون اور ساگر اسے اغوا کر کہیں لے گئے اورشام اسے واپس چھوڑ دیا لیکن اس نے اسی شام خود کشی کرلی ،والد کا کہنا ہے کہ اسی بیچ ان لوگوں نے اس کے ساتھ کچھ بہت غلط کیا تھا جس کی وجہ سے وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکشی سے تھوڑی دیر قبل وہ فون پر بات کر تے ہوئے روئے جارہی تھی اور اچانک سے اس نے اس نے ندی میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ،پولس تھانہ میں معاملہ درج ہوچکا ہے پولس اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے


محکمہ ایکسائز نے چھاپہ مار آٹھ لاکھ کی تمباکو اشیاء کو لیا قبضہ میں،

غیر قانونی طور پر کی جارہی تھی خریدوفروخت

کاسرگوڈ: 5؍اکتوبر(فکروخبر نیوز) سر کار کی جانب سے پابندی لگائی گئی تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی طور پر تجارت کئے جانے پرمحکمہ ایکسائز نے دوافراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ساتھ ہی ان کے پاس سے ۸لاکھ کی مالیت والی تمباکو سے بنی اشیاء کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ،گرفتار شدہ افراد کی شناخت ہری پرساد اور سندیش مقیم کوناجی کی حیثیت سے کی گئی ہے،مصدقہ اطلاعات کی بناء پر محکمہ ایکسائز نے بڈیاڈکا نامی علاقہ میں اقع ایک گودام میں چھاپہ مار ا جہاں سے انہوں نے تمباکو کی مصنوعات جس میں پان مسالہ گٹکا وغیرہ شامل ہے اپنے قبضہ میں لی جس کی مالیت 8 لاکھ بتائی جا رہی ہے،کاسرگوڈ میں کئی مہینوں سے اس طرح کی کئیں ساری واردات پیش آرہی ہیں اس بارے میں آفسر کا کہنا ہے کہ کاسر گوڈ غیر قانونی کاموں کا مرکز بن چکاہے 


سڑک حادثہ میں ماں بیٹا ہلاک

کارکلا: 5 ؍اکتوبر(فکروخبر نیوز)کار اور بھارت بینز لاری کے درمیان ہونے والے سنگین سڑک حادثہ میں ماں اور بیٹے کی موقع پر ہی موت واقع ہونے کا حادثہ یہاں آج شام ۵ اکتوبر لیمنا کروس کے قریب کارکلا کی اہم شاہرا ہ پر پیش آیا ،مہلوک کی شناخت کارلوٹ ڈی سوزا اور اس کے بیٹے ونسن ڈیسوزا مقیم کارکلاکی حیثیت سے کی گئی ہے ،کارکلا پولس کے مطابق آندھرا پردیش کی ایک بھارت بینز لاری مخالف سمت سے آرہی ایک کار سے ٹکرا گئی جس میں یہ دونوں ماں بیٹے سوار تھے ،حادثہ کی وجہ سے دونوں ماں بیٹے کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی اور کار پوری طرح تباہ ہوگئی ہے ،کارکلا پولس تھانہ میں معاملہ درج کرا لیا گیا ہے ،پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے


جسم فروشی کے اڈہ پر پولس کا چھاپہ ،سات افراد گرفتار

منگلور:5 ؍اکتوبر(فکروخبر نیوز)اولڈ کینٹ روڈ پانڈیشور میی واقع ایک لاڈج میں سٹی کرائم برانچ پولس نے چھاپہ مار تے ہوئے سات افراد کو جسم فروشی کا دھندا کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا ہے ،گرفتار شدہ افراد کی شناخت جیانتھ ،مزمل،روندرناتھ ،صدیق ،سنیل کی حیثیت سے کی گئی ہے،پولس کو ملی خفیہ جانکاری کی بناء پر انسپکٹرت سنیل نائیک کی قیادت میں والی ٹیم نے اولڈ کینٹ روڈ پر واقع کرنا لاڈج میں چھاپہ ماری کی جہاں پولس نے سات افراد کو حراست میں لے لیا اور ساتھ ہی ان کے پاس سے کچھ نقدی اور دو موبائیل فون ضبط کر لئے ،گرفتار شدہ افراد کو منگلور جنوبی پولس کے حوالہ کیا گیاہے

Share this post

Loading...