کرناٹک : سی ای ٹی کے نتائج 30 جولائی کو

karnataka, cet ,

بنگلورو25؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع ) کرناٹک کامن انٹرنس ٹیسٹ (سی ای ٹی) کے نتائج کا اعلان 30 جولائی کو کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان اعلی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے پیر کو کیا۔

16، 17 اور 18 جون کو منعقدہ سی ای ٹی  امتحانات میں  تقریباً 2.2 لاکھ طلباء نے حصہ لیا تھا۔

نارائن نے کہا کہ 12ویں جماعت میں سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے نصاب کے تحت پڑھنے والے طلباء کو بھی اس سال سی ای ٹی میں شرکت کی اجازت دی گئی ۔

وزیر نے کہا کہ اب جبکہ ان کے نتائج (سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای) آچکے ہیں، جن طلبہ نے سی ای ٹی لکھا تھا، انہیں منگل کی شام تک اپنی مارک شیٹ کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنی ہوگی۔

Share this post

Loading...