شیرور 30/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) اڈپی ضلع کے شیرور نامی علاقہ کے عوام نے آج سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں ایک احتجاجی جلوس اور جلسہ کاانعقاد کیا جس میں شیرور مارکیٹ، پیٹے، کیسر کوڑی اور آرمے کے لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ جلسہ وجلوس میں احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پرنو این آر سی، نو سی اے اے وغیرہ جیسے جملے درج تھے۔ انہو ں نے اس موقع پر مرکزی حکومت پر بھی شدید تنقید کی۔ یہ احتجاجی جلوس نورانی مسجد سے شروع ہوکر مارکیٹ سے ہوتے ہوئے پنچایت دفتر پہنچا جہاں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جلسہ میں کئی سارے مہمانوں نے اپنے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران سی اے اے کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا وہیں اس کالے قانون کو جلد واپس لے کر ملک کی گرتی معیشت کو سنبھالنے اور عوامی فلاح وبہبود کے کام کرنے کی حکومت سے مانگ کی۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ اب اس بھید بھاؤ کے قانون کے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ جلسہ اور جلوس کے دوران کنہیا کمار کے آزادی والے نعرے کی خوب گونج سنائی دی اور ہندوستانیوں کو ان کے دستاویزات پوچھنے کے بجائے انہیں حقیقی آزادی دینے کی مانگ کی گئی۔
جلسہ او رجلوس پورے امن کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے۔ رضاکاروں میں جلوس کو پورے نظم ونسق کے ساتھ اختتام تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔
Share this post
