: 07مارچ 2021 (فکروخبرنیوز ) سونااسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے کسٹم حکام اتنی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ اسمگلروں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں لیکن اس بار کچھ ایسا ہوا کہ کسٹم حکام کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں ، دراصل کیرالہ کے کوزی کوڈ ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے گھڑی میں سونا چھپانے کے شبہ میں بھٹکل کے اسماعیل نامی نوجوان کی ۴۸ لاکھ روپئے کی گھڑی توڑدی ،جس کے بعد اس معاملہ میں کالی کٹ پولس تھانہ میں اب معاملہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
بتادیں کہ ۳ مارچ کو اسمعیل دبئی سے کیرالہ کے کوزی کوڑ ائیرپورٹ پراترے تھے ،جہاں کسٹم حکام نے سونے کی تلاشی کے نام پر ان کے ہاتھ کی گھڑی اتاردی اور تھوڑی ہی دیر بعد ٹھوٹی پھوٹی گھری کے پرزے اس کے ہاتھ میں تھما دئے ، جس سے نوجوان کے حواس باختہ ہوگئے جس کے بعد ان کے درمیان بحث ہوئی انہوں نے گھڑی کو پرانی حالت میں لوٹانے کا مطالبہ کیا ،نوجوان نے انہیں گھڑی خریدنے کے لئے دی گئی رقم کی رسید بھی دکھائی جسے دیکھ کر وہ پریشان ہو گئے ، معاملہ کو رفع دفع کرنے کے لئے انہوں نے دس لاکھ روپئے دینے کی پیش کش بھی کی جسے نوجوان نے قبول نہیں کیاہے
یہ بھی سمجھنے والی بات ہے کہ ایک کلائی پر پہننے والی گھڑی میں انسان کتنا سونا لے جا سکتا ہے، کہ کسٹم حکام کو اتنی بے وقوفانہ حرکت کرنی پڑی۔
بتادیں کہ گھڑی کی اصل قیمت ۶۰ لاکھ روپئےہے جسے ان کے بھائی نے ۲۰۱۷ میں ۲ لاکھ درہم سے زائد رقم دے کر ایک مارکیٹ سے خریداتھا ۔
Share this post
