کرناٹک کے چکبالور میں بھیانک سڑک حادثہ : کار ٹینکر سے ٹکراگئی ، تیرہ ہلاک

karnataka accident, karnataka , karnataka latest news, karnatak news, chickbalpur accident,

چکبالاپور 26؍اکتوبر2023 (پی ٹی آئی) سڑک کنارے کھڑی ٹینکر سے ایک تیز رفتار کار کے ٹکرانے کی وجہ سے تیرہ افراد کے ہلاک ہونے کا دلخراش سڑک حادثہ آج چکبالاپور میں پیش آیا ہے۔ حادثہ میں بارہ افراد موقعۂ واردات پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص دورانِ علاج اسپتال میں چل بسا۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے مہلوکین کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت کی ہے اور ان کے لواحقین کو دو لاکھ روپیے بطورِ معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

خبروں کے مطابق یہ کار آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے بنگلورو جا رہی تھی اور NH 44 پرآج صبح قریب سات بجے ایک ٹینکر سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے چار خواتین سمیت 13 مسافر ہلاک ہو گئے۔

حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ دھند کی وجہ سے یہ حادثہ ہونے کا امکان ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Share this post

Loading...