بتا یا جا تا ہے کہ اشمتا شام کے وقت اپنے کلاسس کے ختم ہو نے کے بعدگھر جا نے کے لئے کنی ملکی میں واقع کا ویری فورڈ شو روم کے قریب NH 66 پر ایک ڈیوا ئیڈر پر اپنی سواری کا انتظا ر میں کھڑی تھی کہ اس دوران منگلور کی طرف جارہی ایک تیز رفتار سوفٹ کار اس سے ٹکرا گئی ،سر پر سخت چوٹ آنے سے وہ بے ہو ش ہو کر گر گئی ، گہری چوٹیں آنے کی وجہ سے اسے فورا منی پال کے کے یم سی اسپتال میں دااخل کر دیا گیا ،ڈاکٹروں کی طرف پو ری کو شش کے با وجود آج صبح کے وقت اشمتا زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس دنیا سے چل بسی ، پو لیس سے سی سی ٹی وے کیمرے کے فو ٹیج سے تمام چیزوں کا مشا ہدہ کر نے کے بعد ڈرا ئیور پر لا پرواہی برتنے کا لزام لگا تے ہو ئے اس کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے ، کہا گیا ہے کہ اشمتا اپنے درجہ کی ممتاز طالبات میں شمار کی جا تی تھی ،اور اس نے ای ای ایل سی میں 96 فیصد سے کا میا بی حا صل کر تے ہو ئے اپنے والدین کی نیک نا می کا ذریعہ بنی تھی ،اور اس نے والدین کے سامنے اپنے مستقبل کا خوا ب پیش کر تے ہو ئے وکیل بننے کا عزم ظاہر کیا تھا ،جس کے لیے اس نے تیا ریاں بھی شروع کر رکھی تھیں ،لیکن قسمت کا لکھا کون جانتا ہے ؟ اس حا دثہ کی وجہ سے اس کا اور اس کے والدین کا خواب چکنا چور ہو کر رہ گیا ،بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کی موت پر پورا علاقہ سوگوا ر ہے ۔
Share this post
