کار سمیت چار لاکھ روپئے سرقہ کرنے کی کوشش ناکام

یہاں سے گذرنے والے ایک شخص نے ان کو ڈبکیاں لگاتے دیکھ ان کے کپڑوں سے کار کی چابی نکال لی او رکار لے کر کوگڑا نامی علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تینوں آدمیوں نے یہ دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی ۔ خبر پھیلتے ہی اپن گنڈی کے کچھ نوجوانوں نے فوری کار کا پیچھا کرنا شروع کیا ۔ چور نے پیچھا کرتے دیکھ کار کو ایک جگہ رکوا کرقریبی جنگل کے راستے سے بھاگنے کی کوشش کی ۔ بالآخر نوجوان چو ر کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔ چور کی شناخت کورمنگلا بنگلور کے مقیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بیلتنگڈی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

Share this post

Loading...