منگلورو 25؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) کئی چوراہوں پر مختلف پولیس کی جانب سے روکنے کے بجائے کار کی رفتار مزید کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے والی کار سوارنے آخر کار دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔ یہ واقعہ منگلور میں آج دوپہر پیش آیا ۔حادثہ میں دو نوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک کار پر ایک خاتون اور ایک مرد سوار تھے۔ پمپ ویل چوراہے کے قریب پولیس نے کار کو رکنے کا ااشارہ دیا لیکن بجائے روکنے کے کار سوار نے رفتار تیز کرکے وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اسی کار کو جیوتی ، پی وی ایس چوراہا اور لال باغ میں بھی پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہاں سے بھی وہ فرار ہوگیا۔بالآخر کدری روڈ پر اس کار کو روکنے کے لیے دو پولیس اہلکار آگے بڑھے۔ تیز رفتار کار دونوں پولیس اہلکاروں سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں ہیں جنہیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت گجیندرا اور نارپا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
Share this post
