تیز رفتار کار کھائی میں جاگری، ایک ہلاک، ایک شدید زخمی

پتور 07/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  تیز رفتار کار بیس فٹ کی کھائی میں گرنے سے ایک شخص کے ہلاک اور دوسرے کے شدید زخمی ہونے کی واردات شیرڈی گھاٹ میں آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت سنیل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والا سنیل اپنے دوست کے ساتھ دھرمستھلا سے کوکے نامی علاقہ جارہا تھا۔ شیرڈی گھاٹ میں ایک موڑ پر کار بے قابو ہوکر بیس فٹ کی کھائی میں گرگئی جس کی وجہ سے سنیل نے موقعہئ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ اس کے ساتھی کو شدید چوٹیں پہنچیں ہیں جسے منگلور ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جس کھائی میں کار کے گرنے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے کچھ دنو ں میں پہلے ایک بائک سوار بھی اسی کھائی میں گرنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے۔ جائے حادثہ پرگندگی ہونے کی وجہ سے ڈرین کے تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن کسی وجہ سے کام روک دیا گیا ہے۔ عوام نے متعلقہ افسران کے خلاف اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کی وجہ انہیں کو قرار دیا ہے۔ 

Share this post

Loading...