اپنا انگڈی: 09/ فروری 2020(فکروخبر نیوز) ٹینکر اور کار کے مابین پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات اپنا انگڈی کے قریب بدرولی میں پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت ڈاکٹر جینی شاجی (30) اور اس کے بڑے بھائی جیسین (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جینی اور جیسین بذریعہ کار اپنا انگڈی کی طرف جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آرہی ٹینکر اس کی کار سے ٹکراگئی۔ جس کی وجہ سے کار کے اگلے حصہ کو شدید نقصان پہنچا اور دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ پتور ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
