کار اور آٹو رکشہ کے درمیان ٹکر ، تین افراد شدید زخمی

puttur, puttur accident

پتور 29 جنوری 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)  ہفتہ کی صبح کی یور گاؤں کے پویولو میں آٹو اور جیپ کے درمیان تصادم میں آٹورکشا میں سفر کرنے والے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی پروین، گرو اور انیش مزدور ہیں۔ آٹورکشا ڈیرلا سے کیور جا رہا تھا جب کہ جیپ ڈیرلا کی طرف جا رہی تھی جب یہ حادثہ ہوا۔

زخمیوں کو منگلورو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثہ میں آٹورکشہ ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

Share this post

Loading...