بنٹوال 14/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) کار اور ایکٹیوا کے درمیان پیش آئے تصادم کو لے کر دو گروہوں میں ہاتھائی پائی کی واردات یہاں مانی میں پیش آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ 13مئی کی رات پیش آیا تھا جس میں منگلور۔ بنگلور اہم شاہراہ پر ایک سوفٹ کار ایکٹیوا اسکوٹر سے ٹکراگئی۔ اکٹیوا پر سوار شخص کا دوست جو دوسری بائک پر سوار تھا حادثہ کی وجہ سے کار کے مالک پر برس پڑا۔باتوں باتوں میں نوبت اس وقت ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی جب ایک شخص نے سوفٹ کار کو نقصان پہنچایا۔ اس واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے جسے پتور کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دونوں گروہوں کا تعلق ایک ہی کیمونیٹی کے افراد سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے مزید حالات قابو میں رکھنے کے لیے گشت بڑھادیا ہے۔
Share this post
