کار اور بائک کے مابین پیش آئے تصادم میں بائک سوار ہلاک

کنداپور 28؍فروری2021(فکروخبرنیوز)  کار اور بائک کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک سوارکی موت واقع ہونے کی اطلاعات کے موصول ہوئیں ہیں۔ یہ حادثہ ساستان کے قریب امباگل میں آج صبح پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت سباشھ امی (45) مقیم کوٹا بناڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ سویل کونٹراکٹر تھا۔ 
خبر کے مطابق سبھاش بناڈی سے اڈپی جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ کار ڈرائیو کرنے والی شناخت کنداپو رکے ایک پادری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جسے مزید پوچھ تاچھ کے لیے پولیس تھانہ لے جایا گیا ہے۔ 
کوٹا پولیس ایس آئی سنتوش اور اہکار راجو کے رامنا نے جائے واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

 

Share this post

Loading...