چلتی کار میں اچانک لگی آگ ۔ ڈرائیور بچ نکلنے میں کامیاب

منگلورو02؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) چلتی کار اچانک آگ حادثہ کا شکار ہونے سے ڈرائیور کے معجزاتی طور پر بچ نکلنے کی وارادت شہر کے کاوور علاقہ میں کل رات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی ٹوینٹی کار کاوور جنکشن کے قریب اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کار جیاراج مقیم بچپے کی ملکیت میں آتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے پیش آیا ۔ کار پر صرف ڈرائیور سوار تھا جو معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ حادثہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ہے البتہ کار پوری طرح جل کر راکھ ہوگئی ہے۔

Share this post

Loading...