منگلورو 27 فروری 2022(فکروخبرنیوز) اتوار 27 فروری کو یہاں وٹل میں جٹاداری مندر کے سامنے ایک کار کے ڈرائیور نے اپنا توازن کھو بیٹھا اور اپنی گاڑی درخت سے ٹکرادی، اس حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق وٹل بس اسٹینڈ سے آنے والی کار نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر ماردی، کار وٹل کے موڑ میں درخت سے ٹکرا گئی۔
گاڑی میں تین لوگ سوار تھے۔ زخمیوں میں سے دو کا تعلق کیرالہ سے ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہے۔
زخمیوں کو منگلورو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Share this post
