چلتی کار پر درخت گرنے سے دو نوجوان ہلاک

بیلتنگڈی 05/ مئی 2018(فکروخبر نیوز)  چلتی کار پر درخت گرنے سے دونوجوانوں کے ہلاک ہونے کی واردات اہم شاہراہ سداونا گروکلا، اجرے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت وگنیش (21) مقیم نینی کلو اجیرے اور شیتیج جین (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کار میں موجود دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں اور حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد ویرنا کار کے ذریعہ دھرمستھلا جارہے تھے۔ جب یہ لوک اجرے کے سداو نا پہنچے تو درخت چلتی کار گرپڑا جس سے وگنیش اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگئے اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے دونوں ہلاک ہوگئے اور اگلی سیٹ پر سوار دونوں زخمی ہوگئے۔

Share this post

Loading...