بنگلورو 22؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) کار اور بس کے درمیان پیش آئے تصادم میں کار پر سوار دو افراد کے زندہ جل کر ہلاک ہونے کی بھیانک واردات پیش آئی ہے۔ یہ واردات ہسور مین روڈ پر انیکل تعلقہ کے ہینگارا گیٹ پر آج پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلور سے ہسور کی جانب جارہی تیز رفتار کار پہلے ڈوائڈر سے ٹکراگئی اور بے قابو ہونے کی وجہ سے وہ مخالف سمت سے آرہی بس سے ٹکراگئی ۔ حادثہ ہوتے ہی کار آگ کی زد میں آگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ حادثہ میں کار اور بس دونوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ سوریا نگر پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر حادثہ کی مکمل تفصیلات حاصل کی اور معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
