کیٹین ملازمین کی جانب سے بل کا مطالبہ کرنے پر ملازمین پر چلائی گئی گولی

 

مڈیکیری 20؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کھانے کے بعد کینٹین کے ملازمین کی جانب سے بل کا مطالبہ کرنے پر ان پر گولی چلائے جانے کا واقعہ یہاں کل پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ مارکیت روڈ میں پیش اآ جہاں لوکیش اور اکرم نے کینٹین کے ملازمین ریاض (31) اور صمیم (34) پر گولی چلادی ۔ بتایا جارہا ہے کہ رول نوش کرنے کے بعد انہوں نے گوبی بنانے کے لیے کہا۔ جیسے ہی ملازمین نے ان سے بل کے بارے پوچھا تو انہو ں نے ان پر گولی چلادی جس کے نتیجہ میں دونوں ملازمین سخت زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے ملزمین کے پاس سے ایک پستول بھی برآمد کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر پر گولی چلانے کے معاملہ پر لوکیش جیل کی ہوا کھا چکا ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا ۔

Share this post

Loading...