بھٹکل کے عوام کو اب بینک یا اے ٹی ایم جانے کی ضرورت نہیں، متعلقہ بینک میں کال کرنے پر رقم گھر پہنچ جائے گی

بھٹکل 13/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر سے باہر نکلنا دشوار ہورہا ہے  اور اپنے ضروری کام کے لیے بینک یا اے ٹی ایم بھی نہیں جاسکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے کھاتہ داروں کے لیے رقم گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔ 
    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق اب بھٹکل ٹاؤن اور جالی پٹن پنچایت کے کھاتہ داروں کے لیے رقم گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جارہا ہے، اب انہیں گھر سے نکلنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ 

    اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق اب بھٹکل ٹاؤن اور جالی پٹن پنچایت کے کھاتہ داروں کے لیے رقم گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جارہا ہے، اب انہیں گھر سے نکلنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ 
کھاتہ دارزیادہ سے زیادہ رقم دس ہزار حاصل کرسکتا ہے اور یہ سرویس اسٹیٹ بینک آف انڈیا، اربن بینک اور اسلامی ویلفیر سوسائٹی کے کھاتہ داروں کو حاصل ہوگی۔ اگلے دنوں میں دیگر بنکوں کے کھاتہ داروں کے لیے یہ سرویس حاصل ہوسکتی ہے۔ 
کھاتہ دار مذکورہ بنکوں کے ان نمبرات پر کال کرکے رقم منگواسکتے ہیں۔ 

 1۔    اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھٹکل:  227535  
 2۔    اربن بینک بھٹکل:     226432
3۔    اسلامک ویلفیئر سوسائٹی بھٹکل :   226601  /  9945498008

Share this post

Loading...