ریاستی کابینہ میں توسیع ، ۸ نئے وزراء نے لیا حلف ، بیدر مسلم ایم ایل اے رحیم خان کو بھی ملی جگہ

بنگلور:22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں ایچ ڈی کماراسوامی کی قیادت والی کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) مخلوط حکومت نے سنیچر کو اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے آٹھ نئے وزرا کو شامل کیا۔

گورنر وجو بھائی والا نے گورنر ہاؤس میں نئے وزرا کو حلف دلایا۔ ان میں ایم بی پاٹل، آر پی تھیماپورا، ستیش جارکوہلی، سی ایس شوالی، پرمیشور نائکی، ای تکارام، رحیم خان اور ایم ٹی بی ناگراج شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں ڈپٹی وزیراعلی جی پرمیشور، ریاستی کانگریس صدر دنیش گنڈو راؤ، اسپیکر کھنڈارے، وزرا جے جارج اور دی کے شیوکمار، ممبرپارلیمنٹ اور سابق وزیراعلی ویرپا موئلی، سینئر کانگریس لیڈر ایچ کے پاٹل اور کے گووند راجو موجود تھے۔

اس سے پہلے کابینہ میں شامل شہری انتظامیہ کے وزیر رمیش جارکوہلی (کانگریس )اور آر شنکر(آزاد) کو اس مرتبہ کابینہ سے باہر کردیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...