مسلم مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج ،  شہریت ترمیمی بل نذرِ آتش

رام نگرم 11/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز/پریس ریلیز)  شہریت ترمیمی بل ہندوستان کے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے رچی گئی سازش ہے او رآئین کے آرٹیکل 14،10،5  اور 26 کی خلاف ورزی ہے اور جب یہ بل سپریم کورٹ جائے گا تو یقینی طور پر بل خارج ہوگا۔ یہ بل صرف ہندو ووٹرس کو لبھانے کی کوشش ہے اور این آر سی، سی اے بی بل کے ذریعہ ہندو راشٹراے بنانے کی ایک پہل ہے جس کو ایس ڈی پی آئی کسی بھی حال میں ہونے نہیں دے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی آئی کے ضلعی سکریٹری عمران نے کیا۔ احتجاج میں بات کرتے ہوئے شکیل پاشاہ ضلع جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی اس بل کے خلاف ملکی سطح پر احتجاج کررہی ہے او رضرورت پڑنے پر سپریم کورٹ جانے بھی تیار ہے اور ہم ہر گز ہندوستان کے قانون میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر عزیز اللہ شریف او ردیگر موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...