بنگلورو13 مارچ 2024 : ملک بھر میں سی اے اے کے نفاذ کے بعد اس قانون کو لے کر چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے اور اپوزیشن نے اسے بی جے پی کا نیا ہتھیار قرار دیا ہے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں اس کا نفاذ آسان ہے لیکن جہاں بی جے پی کے علاوہ دوسری پارٹیوں کی سرکار ہے وہاں سی اے اے ایک نیا موضوع بنا ہوا ہے۔
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ کرنے یا مسترد کرنے کا فیصلہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔
بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پرمیشورا نے کہا کہ اس سلسلے میں بات چیت نہیں کی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ سدارامیا کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس مسئلہ پر بات کریں گے۔
اس وقت سی ایم سدارامیا دورے پر ہیں۔ کابینہ کا اجلاس نہیں ہوا، کل (جمعرات) کو آگاہ کیا جائے گا۔ سی اے اے پر کابینہ میں تفصیلی بحث کی جائے گی اور حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Share this post
